تاجروں کیساتھ ناروا سلوک اور فرائض میں غفلت پر لیسکو اہلکار برطرف

لاہور (اپنے رپورٹر سے) شمالی لاہور صنعت و تجارت بورڈ،لاہور چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبر و چیئرمین داروغہ والہ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن شعبان اختر ،صدررمیض دیوان کی قیادت میں ایگزیکٹو باڈی ممبران کے وفد کی لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ سے ملاقات۔ملاقات کے موقع پر اعجاز احمد چیف آپریشن،عباد احمد چیف سی ایس ڈی،رائے اصغر ڈائریکٹر ریونیو ایس ای عمربلال،ڈپٹی ڈائریکٹر سادات بھی موجود تھے۔ چیئرمین شعبان اختر نے لیسکو کی طرف سے غیراعلانیہ انڈسٹریل کنکشن منقطع کئے جانے پرایسوسی ایشن کواعتمادمیں نہیں لیاگیا جس سے انڈسٹری،لیسکواورحکومت کاکروڑوں کانقصان ہوا۔کنکشن کاٹ دینا مسئلہ کاحل نہیں اسے روکا جائے۔ہم نے بطورایسوسی ایشن اپنے ممبران اورمتعلقہ اداروں کے درمیان ہمیشہ مثبت اورفعال کردار اداکیا ہے لہٰذا لوڈمینجمنٹ والا کام انڈسٹری کوبند کئے بغیربھی ہم کرسکتے ہیں جس سے صنعتی پیداوار،لیسکواورملکی ریونیوبھی متاثرنہ ہونگے۔جس پرلیسکو چیف نے ہماری تجویزکومن وعن تسلیم کیااورکہا کہ ہم بھی بجلی بیچنا چاہتے ہیں، اسی طرح یہ کام بلاتعطل جاری بھی رہ سکتا ہے۔ چیف لیسکو نے محکمے کو اپنی ماں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے عہد کیا ہے کہ جس طرح ماں کے ساتھ کچھ غلط نہیں ہو سکتا، اسی طرح محکمے کے ساتھ بھی ایسا کچھ نہیں ہونے دیں گے۔ایسوسی ایشن ممبران اورنمائندہ کے ساتھ نارواسلوک اورفرائض میں غفلت برتنے والے اہلکارکوموقع پربرطرف کردیا اورکہا کہ ہم ملک وملت اورمحکمہ کے خادم ہیں بطورچیف میری ذمہ داری ہے کہ اپنی ساری ٹیم سمیت اس پر کاربند رہے۔لیسکو چیف نے مزید کہا کہ میں وہی وعدہ کرتاہوں جوپورا کرسکوں لہٰذا جووعدے داروغہ والہ ایسوسی ایشن سے کئے ہیں بہت جلد پورے کرونگا چونکہ متعلقہ سرکل میں نئی رجیم کی وجہ سے دیر ہوئی چند دن میں کمپلین آفس کیلئے سٹاف اورتمام پرپوزلز جن میں کچھ فیڈرزکا لوڈ مینج کرنا اس کیلئے کھمبے کیبل اورپرانے کنڈکٹر کی تبدیلی بھی شامل ہے۔ انہوں نے جلدداروغہ ایسوسی ایشن آمد اورباہمی تعاون کے تحت کام کرنے کا وعدہ کیا۔وفد میں جنرل سیکرٹری شہزاد سلیم ایگزیکٹو ممبران محمدالیاس،فرحان علی،محمد حسن،میڈم عظمیٰ شامل تھے۔قبل ازیں لیسکو چیف کو گلدستہ کیاگیا۔