چیف الیکشن کمشنر اور 2ممبران کیخلاف شکایات خارج ،سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ پبلک


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کیخلاف شکایات خارج ،سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ پبلک کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس 8 نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو ہوئے ،3علیحدہ علیحدہ شکایات نمبر 532/2021، 557/2022 اور 563/2022 کاجائزہ لیا گیا،کونسل نے تفصیلی جائزے کے بعد قرار دیا شکایات میں کوئی جواز نہیں بنتا لہٰذا خارج کیا جاتا ہے، شکایات تحریک انصاف کی جانب سے بھی سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال کی گئی تھیں۔