پشاور:(بیورورپورٹ)”بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں“سینٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی کارکنوں کا شدید احتجاج،منظور نظر افراد کو نوازنے کا الزام عائد کردیا۔
پی ٹی آئی پشاور کے کارکنوں نے سینٹ ٹکٹ کیلئے مقامی رہنما عرفان سلیم کو نظر انداز کرنے پر قیادت کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کارکنوں نے کہا عمران خان کے وفادار اور مخلص ساتھی عرفان سلیم کو سینٹ الیکشن میں نظر انداز کرنا کسی صورت قبول نہیں،سوچی سمجھی سازش کے تحت سینٹ انتخابات سے عرفان سلیم کو باہر رکھا گیا ،حقیقی کارکنوں کو نظر انداز کر کے سرمایہ داروں کو ٹکٹ دینے کا کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟،بند کمروں کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔
”بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں“سینٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

















