چینی کی ریٹیل قیمت173 سے175 روپے کلو مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایکس مل کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت بھی مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزارت فوڈ سکیورٹی نے کہاتمام صوبے چینی کی مقررہ قیمت پرعملدرآمد یقینی بنائیں گے اور ریٹیل قیمت کا باضابطہ نوٹیفکیشن تیار کیا جا رہا ہے،نوٹیفکیشن وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

وفاقی وزیررانا تنویر نے کہاچینی کی ریٹیل قیمت173 سے175 روپے کلو سے زائد نہیں ہوگی،نوٹیفکیشن کابینہ سے منظوری کے بعد جاری ہوگا۔