اپوزیشن کا ایک ممبر بھی زیادہ ہوگا عدم اعتماد لاسکتے ہیں: گورنر کے پی

پشاور (مشرق نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن اپوزیشن جماعتوں کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوگا تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا جمہوری و آئینی حق ہے، گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں انہیں سیاسی شہید نہیں بنائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اپوزیشن کے 5 اور حکومت کے 6 سینیٹرز بنتے ہیں، چاہتے ہیں یہ بلامقابلہ منتخب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی کے پاس اختیار نہیں، یہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں چل سکتے۔