جولائی کےلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جولائی کےلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی ،اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کےلئے 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ،آر ایل این جی کی نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔

سوئی سدرن کےلئے آر ایل این جی کی قیمت 2.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کے بعد آر ایل این جی کی نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی،توانائی ماہرین نے کہا عالمی سطح پر ایل این جی کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے باعث جولائی میں کمی ممکن ہوئی، فائدہ پاکستان کے صنعتی، تجارتی و گھریلو صارفین کو ملے گا۔