پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو دل کی تکلیف ،ہسپتال منتقل
پشاور،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل ،ڈاکٹروں نے 48 گھنٹے تک نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق شبلی فراز کی حالت تسلی بخش ہے،ڈاکٹرز کی ٹیم آئندہ کے علاج پر مشاورت کرے گی۔
دوسری جانب چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے شبلی فراز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا،خیریت پوچھی،جلد صحتیابی کےلئے دعا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

















