مریضوں کو بلا تعطل معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے : ڈپٹی کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مفت ادویات کی فراہمی اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم گوندل بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر شاہد محمودنے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی اور ادویات کی فراہمی کے مراکز کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں و تیمارداروں سے براہ راست طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے ہسپتال کو عطیہ کی جانے والی نئی اورجدید کلر الٹراساونڈ مشین کا افتتاح بھی کیاجو شہر کی معروف اور سماجی خدمت میں پیش پیش “فرشتہ فیملی” کی طرف سے عطیہ کی گئی ہے۔ انہوں نے اس جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مثبت اقدامات نہ صرف صحت کے شعبے میں بہتری کا باعث بنتے ہیں بلکہ معاشرے میں خیر کا رجحان بھی فروغ پاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بلا تعطل معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ ہسپتال آنے والے شہریوں کو سہولت اور اطمینان میسر آ سکے۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے لیکن متعلقہ اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ باہمی تعاون اور موثر کوآرڈینیشن سے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں۔ وہ یہاںاپنے دفتر میں صفائی اورسیوریج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل، اے ڈی سی فنانس رانا اورنگزیب اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجیدنیازی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ساہیوال واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی نے صفائی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں یونین کونسل سطح پر صفائی، ڈور ٹو ڈور کلیکشن، مشینری کی دستیابی اور روزانہ جمع ہونے والے ویسٹ کی مقدار جیسے نکات شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ڈیجیٹل نگرانی، شکایات کے فوری ازالے اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ جیسے پہلوو¿ں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیلپ لائن 1139 کو مکمل فعال کیا جائے اور شکایات کے اندراج اور ازالے کیلئے آن گراو¿نڈ ٹیموں کو متحرک رکھا جائے۔ دریں اثناضلع بھر میں آوارہ کتوں اور ڈاگ بائٹ کیسز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیاجہاں انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اورضلع کونسل،میونسپل کارپوریشن اور محکمہ صحت یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دیکر آوارہ کتوں کا تدارک ہر صورت یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ جمع کروائیں۔ اجلاس میں ڈاگ بائٹ کے کیسوں اور آوارہ کتوںکے تدارک کیلئے انسدادی اقدامات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔