لاہور: (خبر نگار) مون سون بارشوں کا زور دار سپیل،لاہورسمیت متعددشہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ،سڑکیں تالاب بن گئیں ۔
لاہور میں بجلی کاترسیلی نظام شدید متاثرہو ا ،لیسکوکے سسٹم میں خرابیوں سے 175 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے،محکمہ موسمیات نے شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ادھر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔
موسلادھار بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب، سڑکیں تالاب

















