اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چینی فضائیہ کے چیف آف سٹاف کی ایئر چیف سے ملاقات ،پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں و جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں چینی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال ،دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ،تاریخی و سٹریٹجک تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔
ایئرچیف نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے کہاپاکستان چین تاریخی تعلقات کی جڑیں باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی ،علاقائی امن و استحکام کےلئے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں،جنرل وانگ گینگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں ،جدید ترین صلاحیتوں کو سراہااورپاک فضائیہ کے تجربے سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت اور تزویراتی دور اندیشی کو سراہتے ہوئے بھارت کےساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاک فضائیہ کی مثالی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،ایئر چیف کی پرعزم قیادت میں پی اے ایف کے پائلٹس کی جانب سے دئیے گئے فیصلہ کن جواب کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزراءکو ایک دوسرے کیخلاف سیاسی بیان بازی سے روکدیا
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی

















