کراچی: (بیورورپورٹ)سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ،انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کےساتھ 100انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار 165 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا،بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی چھاگئی تاہم کاروباری روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا ،انڈیکس 33 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 33 ہزار 403 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار کی حد عبور

















