اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے دستورگالم گلوچ،گریبان پکڑنے کی اجازت نہیں دیتا،سپیکرپنجاب اسمبلی کا ریفرنس پارلیمانی حرمت کی طرف پہلا قدم ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہااسمبلیوں کوگالم گلوچ کا اکھاڑا بنایا جارہا ہے،ہنگامہ آرائی ،گالم گلوچ ناقابل برداشت ہے، سپیکرپنجاب اسمبلی نے گالم گلوچ کرنے والے اراکین کےخلاف ریفرنس بھیجا ،اپوزیشن کے روئیے نے سپیکرکوانتہائی اقدام پر مجبور کیا،پی ٹی آئی دورمیں پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے بغیرچلتی رہی۔
وزیر مملکت نے کہاخیبرپختونخوا میں عوام کی فلاح کےلئے ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، صوبے میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،کرپشن عروج پرہے ،عوام علاج کی بہترسہولتوں سے محروم ہیں، سانحہ سوات میںمتاثرہ خاندان مدد کےلئے پکارتا رہا مگرکوئی نہ پہنچا۔
طلال چو دھری نے کہاپنجاب میں عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کا جال بچھادیا گیا،عوام کومفت ادویات مل رہی ہیں،جمہوری اداروں کی عزت و مو¿ثر کام کےلئے نظم و ضبط و شائستگی ضروری ہے ورنہ پارلیمان عوامی نمائندگی کی بجائے محض تماشہ بن کر رہ جائے گی۔
سپیکرپنجاب اسمبلی کا ریفرنس پارلیمانی حرمت کی طرف پہلا قدم ہے، طلال چودھری

















