حملہ آور ہونے پر جواب پہلے سے بھی سخت ہوگا، طلال کاگنڈا پور کو جواب


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت ہوگا،سیاسی جماعتوں کا طرز عمل بھی سیاسی ہونا چاہیے، پی ٹی آئی نے بار بار سیاسی غلطیاں کیں، پہلے استعفے دئیے پھر اسمبلیاں توڑیںاب اپنی نالائقی کی وجہ سے مخصوص نشستوں سے محروم رہ گئی۔

طلال چودھری نے کہامخصوص سیٹیں دوسری جماعتوں کو پی ٹی آئی کی غلطی سے ملیں،علی امین گنڈاپور پہلے بھی اسلام آباد پر چڑھائی کی کئی کوشش کر چکے ہیں لیکن ہر بار ریاست نے آئین و قانون کے تحت راستہ روکا آئندہ بھی اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت ہوگا۔

وزیر مملکت نے کہادہشتگردوں سے ڈرنے والے صرف ٹی وی پر بھڑکیں مار سکتے ہیں، صوبے میں اگرپی ٹی آئی کی لگاتار تیسری حکومت نہ ہوتی تو دہشتگردی نہ ہوتی،سیاسی اختلاف کا حق سب کو ہے لیکن ریاستی اداروں پر حملہ قبول نہیں۔