اوورسیز کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت متعارف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی اے نے اوورسیز پاکستانیوں کےلئے ہر دورے کے دوران 120 دن کی ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن سہولت متعارف کرادی۔

اعلامیے کے مطابق سہولت خودکار عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے مفت فراہم کی جا رہی ہے،اقدام کا مقصد پاکستان میں مختصر قیام کے دوران اوورسیز کو بلاتعطل موبائل کنیکٹیویٹی یقینی بنانا ہے۔