عوام کیلئے اچھی خبر،بجلی کابنیادی ٹیرف 1.14روپے یونٹ سستا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بجلی کابنیادی ٹیرف 1.14روپے یونٹ سستا،لائف لائن صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے، نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کےلئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ۔

100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالے صارفین کےلئے نرخ 10 روپے 54 پیسے ،101 سے 200 یونٹ استعمال کرنےوالے صارفین کےلئے 13 روپے 01 پیسہ فی یونٹ مقرر کردئیے گئے،نان پروٹیکٹڈ صارفین کےلئے 100 یونٹ پر 22 روپے 44 پیسے فی یونٹ، 101 سے 200 یونٹ پر 28 روپے 91 پیسے فی یونٹ ،201 سے 300 یونٹ پر 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ ،300 یونٹ سے زائد استعمال کرنےوالے ٹی او یو نان پروٹیکٹڈ صارفین 41 روپے 78 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔

نیپرا کے مطابق قیمتوں میں کمی کا مقصد ریلیف دینا ہے ،لائف لائن صارفین فیصلے کے دائرہ کار میں نہیں آئیں گے۔