پنجاب اسمبلی ، اپوزیشن کے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے اپوزیشن کے معطل 26اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کےلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر آفس نے معاملے پر محکمہ قانون سے مشاورت شروع کر دی،اعلیٰ عدالتی فیصلوں ،سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے حمزہ شہباز کیخلاف دئیے گئے فیصلے کا حوالہ بھی لیا جا رہا ہے،سپیکر آفس فیصلے کو بطور نظیر استعمال کرتے ہوئے ممکنہ طور پر 26 اراکین کی رکنیت کے خاتمے کےلئے کارروائی کی راہ ہموار کر ے گا۔

اپوزیشن کے معطل اراکین حالیہ اجلاس کے دوران شدید ہنگامہ آرائی، غیر پارلیمانی طرز عمل اور ایوان کے تقدس کی پامالی کے مرتکب پائے گئے ،رکنیت کی تنسیخ کےلئے سپیکر کا دفتر آئینی و قانونی پہلووں کا جائزہ لے رہا ہے۔