مون سون ہنگامی پلان پرعملدرآمد،ہر جان قیمتی ،حفاظت کا فرض ضرور نبھائیں گے،مریم نواز
لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر پنجاب بھرمیں مون سون ہنگامی پلان 2025پر عملدرآمد شروع ،ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر 24گھنٹے فعال، برساتی نالوں کی بھرپور صفائی، بارشی پانی کے بہاو کے راستے کلیئر، پی ڈی ایم اے کی خصوصی ہیلپ لائن 1129 قائم کردی گئی،صوبے بھر میں کہیں سے بھی رابطہ ممکن ہو سکے گا۔
مریم نواز نے ڈپٹی کمشنروں، اسسٹنٹ کمشنروں، ریسکیو 1122و دیگر اداروں کو ہمہ وقت تیار و مستعد د رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی کی جائے، عوام بارشوں کے دوران برقی آلات، زمین پر گرے تار اور کھمبوں کو چھونے سے گریز کریں۔
وزیراعلیٰ نے کہاعوام کی حفاظت حکومتی ذمہ داری ہے،اپنا فرض ضرور نبھائیں گے،مون سون کے دوران عوام حادثات سے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ضرور کریں،-ہر فرد کی جان قیمتی ہے، تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

















