لاہور(کامرس رپورٹر) نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران میاں سلیم ایم ایم عالم روڈ کے جنرل سیکرٹری عمر قریشی، گلبرگ بورڈ کے چیئرمین لالہ سیف تمیمی، چیئرمین خدمت گروپ حفیظ سینٹر شیخ عمران عطا اور چیئرمین لاہور ہول سیل کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن فاران سعید بٹ نے روزنامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنا مالی سال 2025-26کے بجٹ اہداف پر اس پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے، اسکو سنگل ڈےجےٹ مےں لاےا جائے۔ حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے 738.677 ارب روپے کم شرح سود کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ تخمینوں کے مقابلے میں ہے حالانکہ حکومتی بینک قرضوں میں 3.438 کھرب روپے کا بھاری اضافہ ہوا ہے۔ مذکورہ تضاد بجٹ کے مالیاتی توازن کو متاثر کرسکتا ہے اور آئندہ مالی نظم و ضبط کے اہداف کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرپلس 2.4 فیصد مقرر کیا گیا ہے تاہم اگر سال کے دوران ڈسکاﺅنٹ ریٹ میں کمی نہ کی گئی تو اس ہدف پر نظرثانی کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف نے اپنے پہلے جائزے میں جس بات پر زور دیا ہے اس کے مطابق سٹیٹ بینک کو یہ ہدف سونپا گیا ہے کہ وہ اپنی پالیسی کے بارے میں عوامی آگاہی میں بہتری لائے،یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ عوام آنے والے اعداد و شمار پر ایم پی سی کے ردعمل کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنا بجٹ اہداف پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے: تاجر

















