اسد قیصر نے پی ٹی آئی کی پالیسی سے اظہار لاتعلقی کردیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارٹی پالیسی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیغامات پر بھی شکوک کا اظہار کر دیا۔

انٹرویومیں اسد قیصر نے کہا پالیسی سازی میں بڑی مشکلات درپیش ہیں،بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد صرف پیغامات پہنچا دئیے جاتے ہیں، زیادہ پتہ نہیں ہوتابیانات مستند ہیں یا نہیں؟،پارٹی پالیسی سازی سے لاتعلق ہو چکے،موجودہ فیصلوں کاحصہ نہیں۔