اسرائیل ،بھارت گٹھ جوڑ پر چوکنا رہنا ہو گا،عرفان صدیقی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے اسرائیل ،ایران کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا حکومت، وزارت خارجہ، تمام متعلقہ اداروں ،قومی سلامتی کمیٹی نے انہایت پیچیدہ صورتحال کو بڑے ہی اچھے طریقے سے ہینڈل کرکے قومی مفادات کا تحفظ کیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاامریکہ کےساتھ تعلقات میں بہتری اچھی پیشرفت ہے ،صدر ٹرمپ کو نوبل انعام ملنا چاہیے، بنیادی نکتہ کسی بھی ملک کی آزادی و مختاری کا ہے جس کا تحفظ ہونا چاہیے،توقع ہے بہت سی باتوں میں اختلاف کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ جنگ سے گریز میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔