اپوزیشن سے تمام معاملات پر بات چیت کےلئے تیار ہیں،رانا ثنا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشیروزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے جمہوریت بات چیت سے چلتی ہے،لوگ اپنے عمل یا غیرجمہوری رویوں کی وجہ سے مائنس ہوتے ہیں۔

اپوزیشن ممبران سے ملاقات کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنانے کہا سیاسی معاملات میں نہ بیٹھنے کی صورت اپوزیشن کی طرف سے ہے،حکومت تمام معاملات پر بات چیت کرنے کےلئے تیار ہے، وزیراعظم نے فلور آف دی ہاﺅس اپوزیشن کو کھلی آفر کی تھی۔