پشاور،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)بانی پی آئی عمران خان مائنس؟کے پی اسمبلی نے بغیر مشاورت بجٹ منظور کرلیا۔
نئے مالی سال کےلئے صوبائی بجٹ کی منظوری گزشتہ شب دی گئی،صوبائی اسمبلی نے مالی سال 26-2025 کا بجٹ منظورکرتے ہوئے 66 محکموں ، اداروں کے مطالبات زرکی مد میں 1962 ارب کی منظوری دےدی،سپیکر کی جانب سے کٹوتی تحاریک نہ لینے پر اپوزیشن بجٹ منظوری کا حصہ نہ بنی اور ایوان سے بائیکاٹ کیا،سپیکر نے رائے شماری کے بعد تمام کٹوتی تحاریک کثرت رائے سے ختم کردیں۔
بجٹ کی منظوری سے قبل اپنی تقریر میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا بانی پی ٹی آئی سے جب بھی ملاقات ہوئی ہدایت کے مطابق بجٹ میں تبدیلیاں لائیں گے۔
ادھر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا میری مشاورت کے بغیر بجٹ منظور نہیں ہونا چاہیے تھا، سپریم کورٹ کی اجازت سے وہ تبدیلیاں کرنا ہوں گی جو میں چاہوں گا ،میرا حتمی فیصلہ ہے،پہلے 5 رکنی ٹیم میرے پاس مشاورت کےلئے آئے اگر بجٹ پیش کر دیا تو سپریم کورٹ جائیں اور بتائیں آئی ایم ایف کیسے قبول کرے گا، پارٹی ہیڈ کی مشاورت کے بغیر بجٹ منظور نہیں ہونا چاہیے تھا۔
دریں اثناعلیمہ خان نے کہا میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ،اراکین کے پی اسمبلی بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔
عمران خان مائنس؟کے پی اسمبلی نے بغیر مشاورت بجٹ منظور کرلیا

















