2 جڑواں فتوحات عالم اسلام کی کامیابی کا ثبوت ،غزہ کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہیے:خواجہ آصف
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے 2 جڑواں فتوحات عالم اسلام کی کامیابی کا ثبوت ،غزہ کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہیے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاایران ،اسرائیل میںسیز فائر ہونا خوش آئند بات ہے، ایران نے بھرپور طریقے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کرکے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا،ایرانی عوام ،لیڈر شپ،حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسلمانوں کو 2 بار فتح نصیب ہوئی۔
وزیر دفاع نے کہا پاکستان کو بھارت ،ایران کو اسرائیل سے فتح ملی، جنگ بندی ثبوت اسرائیل کے دعوے بنیاد تھے،2 جڑواں فتوحات عالم اسلام کی کامیابی کا ثبوت ہے، دعا ہے اللہ اب غزہ کے مسلمانوں پر رحم کرے۔

















