اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا تصور ریزہ ریزہ ہوگیا،خواجہ آصف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا تصور ریزہ ریزہ ہوگیا، غزہ اپنے ملبے پر اب بھی استقامت سے کھڑا ہے، 50 سال سے پابندیوں کا شکار ایران ناقابل شکست ،صیہونیوں کو عزت بچانے کیلئے امریکہ کی ضرورت ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا امریکیوں نے ایران کو زیر کرنے کےلئے تار تار ہونے والی صیہونی فوجی طاقت کا ساتھ دیا،اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہو چکا ،آدھی صدی تک پابندیوں کا شکار رہنے والا ایران آج بھی ناقابل تسخیر ہے، غزہ اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھنڈرات کی صورت میں بھی سینہ تان کر کھڑا ہے۔