چینی کی اونچی اڑان،قیمت195روپے کلو تک جاپہنچی

لاہور:(کامرس رپورٹر)چینی کی اڑان،قیمت195روپے کلو تک جاپہنچی۔

اسلام آباد195،کوئٹہ 186،خضدار،سیالکوٹ185،لاہور،راولپنڈی، کراچی اور پشاور کے شہری 190روپے کلو خریدنے پر مجبور ہیں،بڑھتے نرخ نے عوام کی مشکلات بڑھادیں،حکام کے مطابق برآمدات میں اضافہ چینی کی مقامی قلت اور مہنگائی کا باعث بن رہا ہے۔