لاہور ( میاں ساجد سے)مالی بجٹ 2024-25 عوامی امنگوں کا ترجمان بجٹ وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف کی پرعزم قیادت نے تاریخ سا ز منصوبوں فلاحی اقدامات کو اولین ترجیحات بناتے ہوئے تاریخ رقم یہ سال کی کارکردگی اور ان کی دن و رات عملی کاوشوں کے مرہون منت ہے۔ دور تبدیل کرنے والوں نے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرکے اپنے آپ کو خود بے نقاب کیا۔ مسلم لیگ (ن) نے میاں نواز شریف کی قیادت اور رہنمائی میں مالی بجٹ 2024-25 ترقیاتی ترجیحات پر مبنی معاشی حکمت عملی کا عکس ہے جس میں عوامی فلاح، اقتصادی بحالی اور خدمات کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے وعدے وفا کر دئیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اور اس کا مقصدہر طبقے تک ترقی کے ثمرات یکساںپہنچیں۔ اپوزیشن جماعت کے رونے دحونے کے باوجود وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن قابل ستائش جنہوں نے بہادری اور جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجٹ تقریر کرکے تاریخ رقم کی۔ ان خیالات کا اظہاررکن صوبائی اسمبلی و وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد، ایم پی اے پیر اشرف رسول، ایم پی اے کنول لیاقت، ایم پی اے حنا ارشد وڑائچ ، ایم پی اے رخسانہ کوثر، ایم پی اے خان بہادر ڈوگر ، ایم پی اے رانا ارشد خان ، اور ایم پی اے عمران خالد بٹ کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست بجٹ پر خراج تحسین۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد پیراشرف رسول ایم پی اے کنول لیاقت نے کہا کہ مالی سال 2024-25 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں تاریخ ساز منصوبوںاور فلاحی اقدامات کا ایک لائحہ عمل ہے۔ مریم بی بی نے ایک سال میں وہ کارگردگی دکھائی جو پاکستان تحریک انصاف 4 سال میں بھی نہیں دکھا سکی۔ کھوکھلے نعروں کی سیاست کرنے والی جماعت نے عوام کو اپنے دور اقتدار میں بیوقوف بھی بنایا اور عوام کے ساتھ دھوکا بھی کیا۔ لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی عوام کیلئے جو بھی سوچا اسے پورا بھی کیا۔ حکومت نے دن رات کی جہد مسلسل سے مقررہ ہدف کی تکمیل کو شرمندہ تعبیر کیا۔ پنجاب حکومت نے روایت سے ہٹ کر مالی بجٹ 2024-25 پیش کرکے نہ صرف تاریخ رقم کی بلکہ نعروں کی سیاست کرنے والی جماعت کے لیڈران کو وریطہ حیرت میں ڈالتے ہوئے ایک سال میں پنجاب کو ترقی کی ایسی راہ پر گامزن کیاجس کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے۔ نسل نو اور زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے لیے 10 ارب کی لاگت سے وزیر اعلیٰ ٹاپ سکیم کا آغاز کیا۔ جس کے تحت 50 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپس فراہم ہونا قابل قدر اقدامات ہیں جبکہ اس کے علاوہ3.6 ارب روپے کی لاگت وزیر اعلیٰ پنجاب اسکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت 35000 ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں میں چار لاکھ سے زائد بچوں اور بچیوں کی غذائی نشودنما کے لیے دودھ کی فراہم کو یقینی بنایا گیا جبکہ اس کے علاوہ 72 ارب روپے کی لاگت سے لاہور میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال ہوگا۔ ایم اپی اے حنا ارشد وڑائچ۔ ایم پی اے رخسانہ کوثر ایم پی اے خان بہادر ڈوگر، ایم پی اے رانا ارشد اور ایم پی اے عمران خالد بٹ نے کہا وزیر اعلی پنجاب نے قائد عوام میاں نواز شریف کے ایک ایسے خواب کو پورا کرکے متوسط طبقہ کیلئے اپنا گھر اپنی چھت جیسے منصوبے کو متعارف کرواکر اس کو ممکن بنایا گیا۔ جس کے تحت 50. 000 خاندانوں کو اپنی چھت اور اپنا گھرفراہم کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں اب تک 48 ارب روپے سے زائد کے بلا سود قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں جس کی ادائیگی کیلئے 15 سال کی آسان ترین مدت فراہم کی گی ہے۔ 2024-25 میں شروع کیے گے پروگرام کو عوام نے سہراتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو دل سے دعائیں دیں ہیں۔کہ پنجاب کی بیٹی نے ہمارے ادھورے خواب کو پورا کرکے ثابت کیا ہے کہ وعدہ کرکے نبھانا بھی ہے جبکہ پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے، یہ ایوان عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، یہ ایوان عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے ہر ممکنہ تعاون جاری رکھے گا۔
بجٹ میں عوامی فلاح، اقتصادی بحالی اور خدمات کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا گیا :لیگی رہنما

















