باجوڑ :معاون خصوصی وزیراعظم مبارک زیب کے گھر پر راکٹ حملہ
باجوڑ،لاہور:(مشرق نیوز،خبر نگار)معاون خصوصی وزیراعظم اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر پھر راکٹ حملہ کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا ،گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ۔

















