گرمی کی شدت میں اضافہ،بجلی گھنٹوں غائب،شہری سراپا احتجاج

لاہور:( اپنے رپورٹر سے) گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی، کئی علاقوں میں ترسیلی نظام بھی اوور لوڈ ہو نے لگا۔

کئی گھنٹوںسے بجلی سے محروم شہریوں نے فیروز روڈ اور ماڈل ٹاﺅن سمیت مختلف مقامات پر شدید احتجاج کیا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،مظاہرینکے مطابق5 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی لیسکو کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے سڑکوں کو بلاک کرنے پر مجبور ہوئے ،مظاہرین نے فیروز پور روڈ اور ماڈل ٹاﺅن عدالت کے سامنے شاہراہ پر احتجاج کیا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

ٹاﺅن شپ ڈویژن کے مختلف علاقوںٹاﺅن شپ،بہار کالونی،کوٹ لکھپت،ماڈل ٹاﺅن آر بلاک،ایس بلاک میں بھی بجلی بند رہی ،لیاقت آباد بازار،دلکشاہ کالونی،عمر کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں5 گھنٹوں سے بجلی بند رہی،بہار کالونی سب ڈویژن کا عملہ دفتر کھلا چھوڑ کر غائب ہوگیا۔احتجاج کے بعد لیسکو عملہ بجلی بحالی کے لئے پہنچ گیا۔