لندن:(مشرق نیوز)اسرائیل ایران جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں کو پر لگ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا،برینٹ آئل کی قیمت میں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کروڈ آئل کی قیمت بھی 5.7 فیصد بڑھی،ماہرین نے کہا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی تو قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
اسرائیل ایران جنگ،عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں کو پر لگ گئے



















