وفاقی بجٹ بھونڈا ،سڑکوں پر نکلیں گے اب آر یا پار ہو گا،علی امین گنڈا پور


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہاہے وفاقی بجٹ بھونڈا ، کوئی سر ہے نہ پیر ، ہر طرف ناامیدی کی صورتحال ،تحریک چلانا ضروری ہوگیا،سڑکوںپر نکلیں گے اب آر یا پار ہو گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےعلی امین گنڈا پور نے کہا صبر جواب دے گیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان لیڈر ہے، کسی دوسرے کی بات سننے کی ضرورت نہیں،نہیں ہوسکتا کوئی مارے اورمار کھاتے پھریں اب کی بار ہتھیار ساتھ لےکر آئیں گے،عمران خان قوم کےلئے لڑرہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا26 ویں ترمیم سے عدلیہ پر مارشل لا لگا دیا گیااپنا آئینی حق سڑکوں پر لے سکتے ہیں،بانی پی ٹی آئی جھکنے والا نہ ڈیل کرنے والا ہے، جیل میں بنی گالہ سے بھی زیادہ مضبوط ہے، تحریک میں سب آر یا پار ہو جائے گا۔