بجٹ عوام ،مزدور دشمن،تنخواہوں ،پنشن میں50فیصد اضافہ کیا جائے،چودھری منظور


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج چودھری منظور نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافے کو مسترد کرتے ہوئے بجٹ کوعوام دشمن ، مزدور کش قراردےدیا۔

چودھری منظو ر نے کہابجٹ میں محنت کش ، تنخواہ دار طبقے کی امنگوں ، پیپلز پارٹی کی تجاویز کا خیال نہیں رکھا گیا، ای او بی آئی پنشن اور کم از کم اجرت میں اضافہ نہ کرنا حیران کن ہے،پنشنر کی وفات کے بعد فیملی پنشن کو 10سال تک محدود رکھنے کی تجویز نہ صرف مضحکہ خیز بلکہ نہایت سنگدلانہ ہے ،تنخواہوں ،پنشن میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔

پی پی رہنما نے کہاصنعتی کارکنوں ،مزوروں کو رہائش کیلئے مالکانہ بنیاد پر فلیٹس دیئے جائیں ،محنت کش طبقے کے تحفظات اعلیٰ قیادت کے سامنے رکھوں گا۔