اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کرپٹو کی دنیا میں آگے، بھارت پیچھے رہ گیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو افسر بلال بن ثاقب نے کہا پاکستان کرپٹو میں آگے بڑھ رہا ، بھارت میں ٹریکشن کی کمی ہے، حکومت کی مدد سے ”سٹرٹیجک بٹ کوائن ریزرو“قائم کر رہا ہے، بھارت ابھی تک صرف کرپٹو پر بات چیت کے وعدے ہی کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے کئی برسوں سے ”کرپٹو پالیسی پیپر“ جاری کرنے کا کہا جا رہا ہے۔
بلال بن ثاقب نے مزید کہا بھارت کا تازہ ترین وعدہ جون 2025 کا ہے جو ہر گزرتے دن کےساتھ قریب تو آ رہا ہے لیکن حقیقت میں کبھی پہنچتا نہیں، صورتحال کسی طنزیہ شاعری سے کم نہیں لگتی، پاکستان جسے کبھی ٹیکنالوجی کی دنیا میں پیچھے سمجھا جاتا تھا اب جدت کے سفر میں قیادت کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے، پاکستان”نیو بورن“ کے عمل سے گزر رہا، اب عالمی سطح پر نئی پہچان بنانے کےلئے تیار ہے۔
پاکستان کرپٹو کی دنیا میں آگے، بھارت پیچھے رہ گیا

















