لاہور:(سٹاف رپورٹر)سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں شکست پر آصف زرداری پارٹی قیادت سے ناخوش،جھاڑ پلادی،صدر مملکت کی لاہور گورنر ہاﺅس میں وزیراعظم شہباز شریف و دیگر سے ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقات میں آصف زرداری نے سیالکوٹ پی پی 50 ضمنی الیکشن پر شکست پر پارٹی عہدیداروں کی کارکردگی پر تنقید کی اور شکست پر جھاڑ پلائی،پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کیلئے مرکزی وصوبائی قیادت کو ہدایات جاری کیں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی ،ملک کی موجودہ صورتحال پربات چیت ہوئی ، دونوں رہنماوں نے بجٹ میں صوبوں اوراتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق کیا۔
اندرونی کہانی کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کے بیرون ملک پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے کو سراہا،آصف زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف نے بہتر کوآرڈنیشن کو وقت ضرورت اور پنجاب میں دونوں جماعتوں کے مشترکہ چلنے کو ضروری قرار دیا۔
ضمنی الیکشن میں شکست، زرداری نے پارٹی قیادت سے ناخوش ،جھاڑ پلادی

















