ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔
دستاویز کے مطابق ملک میں موجود گدھوں کی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھوں 47 ہزار تک جاپہنچی،بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،بھیڑوں کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار ،بکریوں کی تعداد 23 لاکھ 58 ہزار بڑھی۔
ادارہ شماریات کی دستاویز میں کہا گیا ملک میں اونٹوں کی تعداد میں 14 ہزار کا اضافہ ہوا ،اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزار ہو گئی،گھوڑوں کی تعداد میں ایک ہزار اور خچروں کی تعداد3ہزار بڑھی،مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار ہو گئی۔

















