بھارتی فوجی مشقیں ڈرامہ ،مودی سیاسی مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، خواجہ آصف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارتی فوجی مشقیں تماشہ،مودی خطے کیلئے بڑا خطرہ، سیاسی مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہامودی کی موجودگی میں پورا خطہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، بھارتی وزیر اعظم کا حالیہ طرز عمل صرف بھارت ہی نہیں پورے خطے کے امن کو داو پر لگا رہا ہے،وزیر دفاع نے بھارتی فوجی مشقوں کو محض سیاسی تماشا قرار دیتے ہوئے کہا اقدامات کا حقیقی مقصد بھارتی عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا اور مودی کی گرتی ہوئی مقبولیت کو وقتی سہارا دینا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا بھارت نے پہلگام واقعے کی کسی غیر جانبدار تحقیقات کا عندیہ تک نہیں دیابلکہ الزامات کا رخ براہ راست پاکستان کی جانب موڑ دیا گیا، حالیہ تناو کے بعد پاکستان کا دہشت گردی کےخلاف بیانیہ عالمی سطح پر مزید مستحکم ہوا ، ملک کی سکیورٹی کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر مسلح افواج کو وسائل کی اشد ضرورت ہے اور اسی لیے دفاعی بجٹ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔