عوام کو عید کاتحفہ،ایل پی جی 4.63روپے کلو سستی


لاہور:(کامرس رپورٹر)عوام کو عید کاتحفہ،ایل پی جی 4.63روپے کلو،گھریلو سلنڈ55روپے سستا،باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،ایل پی جی کی نئی قیمت 241روپے کلو مقرر،گھریلو سلنڈر 2838روپے کاملے گا۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا غریب دکان داروں کےخلاف کارروائی بند کی جائے، دکاندار ایل پی جی گھر پر نہیں بناتا لہٰذا حکومت پلانٹ سے سرکاری قیمت کو یقینی بنائے،حکومت دکانداروں کی بجائے طاقتور لوگوں کےخلاف ایکشن لے ۔