بانی کےخلاف تمام مقدمات جھوٹے، انصاف کریں، جلد فیصلے دیں: پی ٹی آئی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے کہا ہے بانی کےخلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، انصاف کریں اور جلد فیصلے دیں،26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف تھے اور رہیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی نے کہا انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، انصاف بغیر کسی فیور کے ملنا چاہئے، نواز شریف کو ایک کیس میں 70 ،دوسرے میں 91 دن بعد ضمانت ملی، بانی کو اتنے عرصے بعد بھی ضمانت نہیں ملی، عمران خان کا کیس کازلسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے، بانی کی سزا معطلی کا کیس 5 جون کو سنا جائے گا، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہم 26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف تھے اور آئندہ بھی رہیں گے، آئین و قانون سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے،عدلیہ کےساتھ کھڑے ہیں، گنڈاپور نے رانا ثناءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہمارے خلاف فوج، پولیس اور فورسز نہ لائی جائیں،تم جگہ بتاو¿، تم اپنے فیملی اور ورکر لے آو¿، پھر ہم بتائیں گے بہادر کون ہے،اسلحہ کس کے پاس زیادہ ہے پھر ہم بتائیں گے،اگر ہمارے خلاف گولیاں چلانے کا پروگرام ہے تو ہم بھی اگلی بار اسلحہ لے کر آئیں گے، علیمہ خان نے کہا ہم عدالتوں کی مجبوری سمجھتے ہیں،بانی رول آف لا اور جمہوریت کےلئے کھڑے ہیں، بتایا جائے بھائی نے آپ کا کیا بگاڑا ہے، بانی نے کہا ہے چاہے ساری زندگی جیل میں رکھیں لیکن ظلم کےسامنے جھکوں گا نہیں، پیچھے بیٹھ کر ججز کو نہ دھمکائیں، ہم کسی سے نہیں ڈرتے سوائے اللہ کے، 2 سال میں یہ نہیں پتہ چلا بانی پی ٹی آئی نے کیا بگاڑا ہے،علیمہ خان نے مزید کہا بیرسٹر گوہر سے پوچھیں اگر ان کے پاس کوئی خوشخبری ہے تو ہمیں بھی بتا دیں۔