خضدار،سکول بس پرحملے میں زخمی مزید 2طالبات شہید


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونےوالی مزید 2طالبات شہید ہوگئیں،طالبات میںشیما ابراہیم اور مسکان شامل ہیں،شہید طلبہ کی تعداد8تک جاپہنچی۔

سکیورٹی ذرائع نے کہاخضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان ،آقاوں سے لیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے 2 بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،دہشتگردوں کا سکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، امن خراب کرنے کے ناپاک عزائم خاک میں ملائیں گے، مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے معصوم بچوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،سکیورٹی فورسز اور حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے پر عزم و متحد ہیں۔