پی پی ایل نے UETمیںسینٹرآف ایکسی لینس کا افتتاح کر دیا
لاہور:(سٹاف رپورٹر) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او عمران عباسی نے بطور مہمان خصوصی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) میں سینٹرآف ایکسیلینسبرائے تحقیق، ترقی و تربیت (سی ای آر ڈی ٹی) کا افتتاح کر دیا۔
ایم ڈی پی پی ایل نے یو ای ٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی موجودگی میں یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی،چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل، وائس چانسلرقرشی یونیورسٹی، چیئرمین پاکستان کیمیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن اور چیئر مین پاکستان کیمسٹری کونسل کے علاوہ یونیورسٹی فیکلٹی اور طلباءکی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی، حاضرین نے نوجوان طلباءکی تحقیق و تربیت اورترقی میں پی پی ایل کے اقدامات کو سراہا۔
پی پی ایل کی جانب سے 3 سال (2022-25) کے دوران 51.1 ملین روپے کی گرانٹ کےساتھ سی ای آر ڈی ٹی کوتعلیمی شعبے اور تیل و گیس کی صنعت کے مابین تعاون کی ایک شناخت کی حیثیت حاصل ہے جس کا مقصد تیل اور گیس کے شعبے میں پاکستان کی مقامی تکنیکی مہارت اور تحقیقی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

















