لاہور (مشرق نیوز) پاکستان، بھارت کشیدگی کے سبب بنگلہ دیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے سکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کیساتھ سرحدی کشیدگی کے سبب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز میں سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلیٰ حکام نے سیریز میں سکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو سوپنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ 28 مئی، دوسرا 30 مئی جبکہ آخری یکم جون کو کھیلا جائیگا، تمام میچز کی میزبانی لاہور کا قذافی سٹیڈیم کریگا۔
پاکستان، بنگلہ دیش سیریز، سکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد


















