کاروباری اعتماد میں بہتری،جامع بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کاروباری اعتماد میں 16فیصد کی نمایاں بہتری،اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI)نے مارچ ، اپریل 2025کے دوران جامع بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے ویو27کے نتائج کا اعلان کردیا ،اعلان وزیر خزانہ اورنگزیب کی او آئی سی سی آئی وفد کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔

سروے نتائج کے مطابق کاروباری اعتماد میں 16فیصد کی نمایاں بہتری آئی ،بزنس کانفیڈنس انڈیکس اکتوبر،نومبرمیں کیے گئے سروےWave 26کے منفی5فیصد کے مقابلے میں 11فیصد مثبت ہے،معیشت کے مختلف شعبوں میں مثبت تبدیلی کی بڑی وجہ میکرو اکنامک استحکام، کم ہوتی افراط زر اور اگلے 6ماہ کے دوارن کاروباری حالات میں متوقع بہتری کاروباری اعتماد کی بحالی کی اہم وجوہات ہیں۔

وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہاکاروباری اعتماد میں اضافہ عکاسی ہے معیشت درست سمت میں جارہی ہے، توجہ سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ، نجی شعبے کی ترقی میں معاونت ،طویل المدتی معاشی استحکام یقینی بنانے پر مرکوز ہے ،کاروباری اداروں کا اعتماد کوششوں کی توثیق ہے۔