اسلام آباد:(بیورورپورٹ)166سیاسی جماعتیں صرف 58 کی ویب سائٹس فعال ،فافن نے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں موجود 20 میں سے 14 جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں،بیشتر جماعتیں آئینی تقاضوں کے برخلاف ویب سائٹس پر معلومات فراہم نہیں کرتیں، صرف 40 جماعتوں کی جانب سے مرکزی عہدیداروں کی فہرست شائع کی گئی، صرف 6 جماعتوں نے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کی تفصیلات دی۔
فافن کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹس کا متبادل نہیں ،مالی شفافیت سب سے کم رپورٹ ہونے والا شعبہ ہے،ایک جماعت نے مالی گوشوارے شائع کیے جبکہ کسی ویب سائٹ پر امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ شامل نہیں ،جماعت اسلامی کی ویب سائٹ سب سے معلوماتی ہے،پی ٹی آئی کی ویب سائٹ وی پی این کے ذریعے ہی قابل رسائی ہے
166سیاسی جماعتیں صرف 58 کی ویب سائٹس فعال ،فافن رپورٹ

















