نیویارک:(بیورورپورٹ)بلوچستان میں تیار زیتون کے تیل کو عالمی سطح پر بہترین تسلیم کرلیا گیا۔
سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق نیویارک انٹرنیشنل اولیو آئل مقابلے میں دنیا بھر کے 1200 سے زائد برانڈز نے شرکت کی ،لورالائی اولیوزنے سلور ایوارڈ حاصل کرلیا۔
لورالائی اولیوز کے چیف ایگزیکٹو شوکت نے کہا خواب تھا پاکستان بھی زیتون پیدا کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو ،خواب پوراہوگیا،لورالائی اولیوز نے ثابت کر دیا پاکستان میں عالمی معیار کا زیتون کا تیل پیدا ہو رہا ہے،ایوارڈ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا کےلئے اعزاز ہے۔
بلوچستان میں تیار زیتون کا تیل عالمی سطح پر بہترین تسلیم

















