واسا گلبرگ زون، لاکھوں کی کرپشن، ایک ہی تخمینہ لاگت کی3 دفعہ منظوری

لاہور(قمر عباس )واسا گلبرگ زون انتظامیہ کا لاکھوں روپے کی مبینہ کرپشن، ایک ہی ایسٹیمیٹ کی تین دفعہ منظوری، تواریخ میں مبینہ ٹیمپرنگ، 61 لاکھ کو 90 لاکھ کرنے کا انکشاف، سٹروم واٹر کولیکٹنگ چیمبر کی تعمیر پر 90 لاکھ کی بجائے 61 لاکھ کا ورک آرڈرجاری ہونے کے باوجود فرسٹ رننگ بل 84 لاکھ سے زائد کا جاری، محکمے کو 22 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کی سازش کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا کا واسا لاہور کو کرپشن فری منصوبہ گلربگ ذون ڈائریکٹوریٹ میں نظر انداز کر دیا گیا۔ محکمہ کے اون سورس فنڈز سے گلبرگ زون کے علاقہ میں سٹرون واٹر کو لیکٹنگ چیمبر کی تعمیر پر کام کی تکمیل کی خاطر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے کہ گلبرگ زون انتظامیہ کی جانب سے 15فروری 2025کو GT/1634-37 Xen O,M/ نمبر کے تحت منظوری دی گئی جس میں کام کی قیمت 89لاکھ 90ہزار 750 روپے رکھی گئی۔ ٹینڈرنگ پراسس کے بعد ٹھیکیداروں کے درمیان مقابلہ کے بعد قیمت 61لاکھ 88ہزار 300 طے ہوئی جو کہ 27.73فیصد کم ہوا تھا اس کے بعد ریوائز ٹی ایس بنائی گئی جس پر ڈی ایم ڈی آپریشن کی جانب سے 13مارچ 2025ءکو O,M1375-79 Vide(Dmd) منظوری دی گئی جس کے مطابق ریوائز رقم جو کہ 61لاکھ 88ہزار 300 روپے تھی، اسکا ورک آرڈر جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کام کی پہلی منظوری 26فروری 2025جبکہ اس کو مبینہ طور پر ٹمپر کرتے ہوئے 12فروری کی گئی تھی اور ڈی ایم ڈی آپریشن کی جانب سے 13مارچ 2025کو منظوری دی گئی تھی، اسکے مطابق ایک اسٹیمیٹ کی تین دفعہ منظوری دی گئی ہے مبینہ طور پر ایم ڈی واسا کی جانب سے جس تاریخ میں اپرول دی گئی تھی اس کو تبدیل کرکے مرضی کی تاریخ لکھی گئی جس کے بعد رقم کو 61لاکھ کی بجائے 90لاکھ کے قریب کی گئی جس پر گلبرگ زون کے ڈائریکٹر اور دیگر ذمہ دران کی ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرتے ہوئے فرسٹ ریننگ بل ریوائز ٹی ایس کے بعد ورک آرڈر61لاکھ روپے کا ہوا تھا اس رقم کی بجائے 84لاکھ روپے کا جاری کرتے ہوئے فنڈز کے حصول کی خاطر شعبہ فنانس کو بجھوایا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اون سورس منصوبہ جات میں مبینہ فراڈ کیا گیا ہے جبکہ ریوائز ٹی ایس کے بعد فرسٹ رنینگ بل اسی رقم کا جاری کیا جا تاہے اضافی کام کی مد میں اضافی فنڈز کی منظوری متعلقہ اتھارٹی سے لینا ہوتی ہے اور اس کے بعد اضافی کام کے فنڈ کا بل جاری کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایم ڈی آپریشن متعلقہ اتھارٹی تھی، ان سے منظوری حاصل کئے بغیر ڈائریکٹر گلبرگ زون نے ذاتی اختیارات کا استعمال کیا جو کہ غیر قانونی عمل تھا۔ واسا ترجمان کا کہنا تھا کہ اس معاملہ پر ڈائریکٹر گلبرگ زون سہیل چیمہ اور ایکسین کاشف رسول اور متعلقہ ایس ڈی او سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، اسکی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ ڈائریکٹر گلبرگ زون سہیل چیمہ نے موقف نہیں دیا۔