ریلوے سٹیشنوں پر فوڈ اتھارٹی کو چیکنگ کی اجازت، فری وائی فائی بھی دستیاب

لاہور(اپنے نمائندے سے) وفاقی وزیر ریلویز کے مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر عملی اقدامات، مسافر ٹرینوں سمیت پلیٹ فارمز پر صاف اور کھانے کے معیار سمیت مقرر نرخوں پر اشیاءکی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے اصلاحات، فوڈ اتھارٹی کو چیکنگ کی اجازت،مسافروں کو فری وائی فائی کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز کی ہدایات پر انتظامیہ کا مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی خاطر عملی اقدامات کا آغاز کر رکھا ہے اس میں مسافر ٹرینوں میں اور پلیٹ فارمز پر صفائی ستھرائی کا معیار، کھانے کی کوالٹی کو بہتر بنانے کی خاطر منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کی خاطر فوڈ اتھارٹی پنجاب کو چیک کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ پلیٹ فارمز کی صفائی کو اوٹ سورس کرنے کا سلسلہ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ابتدائی طور پر راولپنڈی سٹیشن کی صفائی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کی گئی ہے۔ اسی طرح مرحلہ وار تمام سٹیشنوں کو کمپنی کے حوالے کیا جائیگا۔ پہلے مرحلہ میں لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،گوجرنوالہ ،خانیوال جبکہ سند ھ سالڈ ویسٹ کمپنی سے بھی بات کرنے کیلئے ریلویز افسران کو ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ مسافر ٹرینوں میں بھی متعلقہ ڈویژنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مسافر ٹرینوں میں تمام تر مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ ریلوے سٹیشن لاہور پر ایسکیلیٹر لگانے پر کام جاری ہے اسی طرح ویٹنگ ایریا اور بزنس لاو¿نج کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے اور ویٹنگ ایریا میں اے سی بھی لگائے جا رہے ہیں ریلوے سٹیشنوںپر مسافروں کو فری وائی فائی کی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ رابطہ ایپ کو آسان بنانے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔ وزیر ریلویز مسافروں اور محکمہ کی بہتری کی خاطر براہ راست ان معاملات کو مانیٹر کررہے ہیں جبکہ ہنگامی طور پر وزٹ بھی کئے جا رہے ہیں جبکہ مسافر ٹرینوں میں دو جدید کے مطابق اضافہ کیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم اور وزیر سمیت سی ای او آئی جی ریلویز کے استعمال میں لگژری سیلون بھی عوام تک رسائی دے دی گئی ہے۔ ریلویز کا مسافروں کو معیاری سفری سہولت اور اشیاءخورو نوش کی فراہمی یقینی بنانے پر منصوبہ بندی پر عملدرآمد جاری ہے۔