بجلی پرسبسڈی بی آئی ایس پی مستحقین تک محدود،نیا روڈ میپ تیار


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی پرسبسڈی بی آئی ایس پی مستحقین تک محدود،حکومت نے نیا روڈ میپ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو پیش کر دیا۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق نئی پالیسی 2027 تک مکمل طور پر نافذ العمل ہو جائےگی، مراعات یافتہ طبقہ سبسڈی سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا، مالی سال 2027 سے یکساں ٹیرف کیلئے سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔

منصوبہ جون کے وسط تک وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیا جائےگا، نئی پالیسی کے تحت توانائی کی بچت کے اقدامات بھی کیے جائیں گے،جون 2027 تک پنکھے، ایل ای ڈی، فریج اور اے سیز کیلئے توانائی کے نئے معیارات لاگو ہوں گے۔