امریکہ خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دے ،چودھری شجاعت


لاہور: (اپنے نمائندے سے)سابق وزیراعظم وسربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے کہا ہے امریکہ کو اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دینا ہوگی تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جاسکے،عالمی طاقتیں واقعی دنیا میں امن کی خواہاں ہیں تو کشمیر جیسے دیرینہ تنازع کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔

شجاعت نے کہاامریکی صدر کی پاک بھارت جنگ بندی میں دلچسپی حوصلہ افزا اقدام ہے، امید ہے وہ اسی سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل میں بھی عملی دلچسپی و ترجیحی اقدامات اٹھائیں گے،دنیا روس یوکرین ، اسرائیل ،فلسطین جیسے تنازعات کے حل میں دلچسپی لے رہی ہے تو کشمیر جیسے اہم مسئلے کو بھی نظرانداز نہ کرے،عالمی طاقتیں مصلحتوں سے بالاتر ہو کر جنوبی ایشیائی خطے میں انصاف پر مبنی پالیسی اپنائیں۔