پاکستان کا سپر ٹیکس میں کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان نے سپر ٹیکس میں کمی کےلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ کر لیا، ایف بی آر ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری دبئی جانے کا خدشہ ہے، مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں، 2022 میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کےلئے بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگایا گیا تھا، سیمنٹ، سٹیل، شوگر انڈسٹری، آئل اینڈ گیس، ایل این جی ٹرمینل پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا تھا،اس وقت ملک کی بڑی صنعتوں پر ٹیکس کے علاوہ 10 فیصد سپر ٹیکس عائد ہے، 10 فیصد سپر ٹیکس کو ملا کر بڑی صنعتوں پر ٹیکس شرح 39 فیصد ہے،ذرائع کے مطابق ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 8.8 فیصد بڑھ کر 10.4 فیصد ہو چکی ہے، جون تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10.6 فیصد پر لے جائیں گے جبکہ اگلے سال کیلئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف 11 فیصد مقرر کیا جائےگا۔

















