راولپنڈی (مشرق نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر مستعفی ہو کر پارٹی امور پر مکمل توجہ دیں اور خیبرپختونخوا میں ہر ہفتہ جلسے اور کنونشنز کا انعقاد کریں۔ ذرائع کے مطابق جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب خان کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔
اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے، پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، فی الحال کوئی موقف نہیں دینا چاہتا۔
عمران خان کی جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

















