پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا: اویس لغاری

لاہور (خبرنگار) وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔اویس خان لغاری نے قوم کو یومِ تشکر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے حملہ کیا، ہم نے تاریخ رقم کی، بھارت کی جارحیت کے جواب میں قوم سیسہ پلائی دیوار بنی رہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی رہنمائی سے پاکستان کو فتح ہوئی۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بے مثال دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، قوم کو فخر ہے، دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا، جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام، آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری قوم کی بھی فتح ہے، پاکستان نے دنیا کو بتا دیا، ہم امن کے خواہاں ہیں مگر اسکو کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بتا دیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر مسلط کی گئی تو جواب ایسا ہو گا کہ دشمن کو یاد رہے گا، قوم نے ثابت کر دیا کہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔اویس لغاری نے کہا کہ دشمن کو بتا دیا، ہم اپنی خودمختاری، وقار اور سرزمین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، الحمدللہ! پاکستان سرخرو ہوا، یہ اللہ کا کرم، عوام کے اتحاد اور قیادت کی بصیرت سے ممکن ہوا۔